Sunday, May 5, 2024

لاہورہائیکورٹ کا پھانسی کے دو مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روکنے سے انکار

لاہورہائیکورٹ کا پھانسی کے دو مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روکنے سے انکار
June 16, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پھانسی کے دو مجرموں کی سزا پر عمل درآمد روکنے سے انکار کردیا دونوں مجرموں کو کل پھانسی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے راشد اور سلیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روکنے کی استدعا کی گئی تھی اور بتایا گیاتھا کہ درخواست گزار مجرموں کی مقتول کے حاندان سے صلح ہورہی ہے اس لیے سزا کو روک دیا جائے۔ دونوں مجرموں پر ایک شہری ارشد کو قتل کرنے کا الزام تھا، دونوں مجرموں پر محمد ارشد کو قتل کرنے کے الزام میں جڑانوالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے درخواست پر مقتول ارشد کی بیوہ اور بچوں کو طلب کیا لاہور ہائی کورٹ کے روبرو مقتول کی بیوہ اور بچوں نے بیان دیا کہ مجرموں سے کوئی صلح نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کو معاف کیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے مقتول کی بیوہ اور بچوں کے بیان کی روشنی میں درخواست مسترد کردی۔ ہائی کورٹ نے مقتول کی بیوہ اور بچوں کو سکیورٹی میں ان کے گھر بھجوا دیا۔ درخواست مسترد ہونے کے بعددونوں مجرموں محمد راشد اور محمد سلیم کو کل بدھ کی صبح پھانسی دی جائے گی۔