Wednesday, April 24, 2024

لاہورہائیکورٹ کا شریف خاندان کی 2شوگرملز سیل کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ کا شریف خاندان کی 2شوگرملز سیل کرنے کا حکم
March 2, 2017

لاہور (92نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان کی حسیب وقاص اور چودھری شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ سیشن جج مظفرگڑھ اور رحیم یار خان کو عدالتی احکامات پر عمل کرانے کی ہدایت جاری۔

شریف خاندان کی شوگر ملز کی منتقلی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور حسیب وقاص اور چودھری شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دیے۔