Monday, September 16, 2024

لاہورہائیکورٹ نے سی ایس ایس امتحانات اُردو میں لینے کا حکم دیدیا

لاہورہائیکورٹ نے سی ایس ایس امتحانات اُردو میں لینے کا حکم دیدیا
February 14, 2017

لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات اردو میں لینے کے بارے میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت عالیہ نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ سال 2018 کے سی ایس ایس کے امتحانات سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں لیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس کے امتحانات اردو میں لینے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ سال 2018 کے سی ایس ایس امتحانات سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں لئے جائیں گے۔