Monday, September 16, 2024

لاہورہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکسی سروس فراہم کرنیوالی نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکسی سروس فراہم کرنیوالی نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روک دیا
February 3, 2017
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب بھی مانگ لیا۔ تفصیلا تکےمطابق پنجاب حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی تو انہوں نے حکومت کو کارروائی سے روکنے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مقامی  شہری منیر احمد  کی درخواست  پر سماعت کی جس میں ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے خلاف حکومتی کارروائی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ جب تک ٹیکسی سروس کی فراہمی کے بارے میں قانون نہیں بنتا اس وقت تک کمپنی کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ درخواست میں نکتہ اعتراض اٹھایا گیا کہ قانون کی عدم موجودگی میں کارروائی کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں ہے اس لیے حکومت کو قانون سازی تک ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا جائےجس پر عدالت عالیہ نے حکومت کو ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب بھی مانگ لیا۔