Friday, April 19, 2024

لاہورہائی کورٹ کا کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکرانے کا حکم

لاہورہائی کورٹ کا کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکرانے کا حکم
March 30, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دے دیا۔ اپنے مختصر فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا ہے کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانا غیر آئینی ہے ۔ عدالت نے غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے والے الیکشن کے خلاف رٹ پٹشن کی سماعت کرتے ہوئے اپنا فیصلہ صادر کیا ۔ جسٹس منصورعلی یہ واضح کیا کہ عدالتی فیصلہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 2اپریل سے 4اپریل تک وصول کیے جائیں گے6اپریل تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوگی اور 25کو پولنگ ہوگی ۔ ریٹرننگ افسران 28اپریل تک حتمی نتائج تیار کرکے دینے کے پابند ہونگے۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات پاکستان بھر کے 42کنٹونمنٹ بورڈ میں ایک ہی دن منعقد ہونگے۔