Monday, September 16, 2024

لاہورہائی کورٹ نے کرکٹر خالد لطیف کی درخواست مسترد کر دی

لاہورہائی کورٹ نے کرکٹر خالد لطیف کی درخواست مسترد کر دی
April 14, 2017
لاہور(92نیوز)پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے الزامات کا  سامنے کرنے والےکرکٹر خالد لطیف کی اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹربیونل کی کارروائی کے خلاف  درخواست لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت پر ہی  مسترد کردی ۔ تفصیلات کےمطابق کرکٹر خالد لطیف نے اپنے خلاف اینٹی کرپشن یونٹ اور کرکٹ بورڈ کے ٹربیونل کی کارروائی  کو چیلنج کیا . لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی  ۔کرکٹر خالد لطیف نے  درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا  کہ اینٹی کرپشن یونٹ  کے پاس سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا اختیار نہیں. اینٹی کرپشن یونٹ اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے. درخواست گزار کرکٹر کے مطابق  اینٹی کرپشن  یونٹ  ان کے ساتھ  خلاف امتیازی سلوک کر رہا ہے. خالد لطیف  کے وکیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے  ٹربیونل کے اختیارات  پر بھی اعتراض اٹھایا. کرکٹ بورڈ کے وکیل نے خالد لطیف کی درخواست کی مخالفت کی اور بتایا اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹربیونل اپنے اختیارات کے مطابق کارروائی کر رہا ہے . ہائیکورٹ کرکٹر خالد لطیف اورپی سی بی کے  وکلا دلائل مکمل ہونےپر فیصلہ محفوظ کیا. بعد ازاں عدالت نے کرکٹر خالد لطیف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔