Tuesday, May 21, 2024

لاہور،گھر میں سلنڈردھماکہ،3 افراد جاں بحق ہو گئے

لاہور،گھر میں سلنڈردھماکہ،3 افراد جاں بحق ہو گئے
September 7, 2019
لاہور(92 نیوز) لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گھرکے اندرسلنڈردھماکے سے عمارت جزوی طورپرمسمارہوگئی۔3افراد جاں بحق ہو گئے ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ اقبال ٹاؤن کےعلاقے رچنا بلاک میں حادثه پیش آیا،سلنڈر پھٹنے سے عمارت کا جزوی حصہ مسمارہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے کے نیچے سے ایک لاش نکال لی گئی، دیگر افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ پولیس کے مطابق گھر میں پڑا آکسیجن کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گھر کا بڑا حصہ مسمار ہوگیا،عمارت گرنے سے قریبی گھر کو بھی نقصان پہنچا، ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔