Thursday, April 25, 2024

لاہور:کسانوں ،کلرکوں کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برھم

لاہور:کسانوں ،کلرکوں کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برھم
March 26, 2015
لاہور(92نیوز) شہر میں ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیالیکن کسانوں اور کلرکوں کے احتجاج کے باعث شہری ٹریفک میں ایسے پھنسے کی ہر طرف ٹریفک ہی ٹریفک جام نظر آئی۔ تفصیلات کے مطابق آج ملتان روڈ ٹھوکر نیاز بیگ پر کسانوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا تو دوسری طرف کلب چوک میں ایپکا نے احتجاج کرتے ہوئے عوام کا جینا محال کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں بھی رش کے باعث نہ تو دفتر وقت پر پہنچ سکتے ہیں نہ ہی گھر۔ شہریوں نے یہ بھی شکوہ کیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز سے بھی ٹریفک کنٹرول نہیں ہوتی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عوام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرکے خود بھی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی پریشان کرتے ہیں۔ ذرا سی احتیاط اور قانون کی پاسداری سے وہ جرمانے اور ٹریفک کے جام ہونے سے بچ سکتے ہیں۔