Wednesday, April 24, 2024

لاہورپولو چیمپئن شپ کالاباغ ٹیم کے نام

لاہورپولو چیمپئن شپ کالاباغ ٹیم کے نام
December 13, 2015
لاہور(92نیوز)کالا باغ پولو ٹیم نے الخانز پولو ٹیم کو شکست دے کر لاہور اوپن پولو چیمپین شپ جیت لی جیتنے والی ٹیم کو گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ٹرافی دی۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب پولو کلب میں ہونے والے فائنل میں الخانز پولو اور کالاباغ پولو ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں الخانز پولو ٹیم فیورٹ تھی لیکن راجہ سمیع اللہ کے شاندار کھیل کے آگے ان کی ایک نہ چل سکی۔ راجہ سمیع نے فائنل میں کل پانچ گول سکور کیے جس کے بعد الخانز پولو ٹیم کو سات کے مقابلے میں دس گول سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔ لاہور اوپن پولوچیمپین شپ کے فائنل میں مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی جبکہ راجہ سمیع کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پولو چیمپین شپ کا فائنل دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد پولو کلب میں موجود تھی جن میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے علاوہ سمیراملک بھی موجود تھیں۔