Tuesday, April 16, 2024

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کےطلبا کا احتجاج

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کےطلبا کا احتجاج
March 19, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی کے طلباءنے لیپ ٹاپ کی مبینہ طور پر غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ مظاہرے میں شامل طلباءو طالبات نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم میں میرٹ کے اصول کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جا رہا جس سے ہزاروں طالبعلموں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ طلباءنے احتجاج کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔