Saturday, April 27, 2024

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،سیکڑوں لٹر مضرصحت شربت بہادیا ، غیرمعیاری کھانا فروخت کرنے پر ہوٹل سیل

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،سیکڑوں لٹر مضرصحت شربت بہادیا ، غیرمعیاری کھانا فروخت کرنے پر ہوٹل سیل
May 28, 2016
لاہور(92نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لٹر مضرصحت شربت بہا دیا جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری کھانا فروخت کرنے پر ہوٹل کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی شہر بھر میں جابجا شربت کی ریڑھیاں لگ گئیں ناقص مشروبات کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا تو پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی حرکت میں آ گئی۔ فوڈ سیفٹی آفیسر کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاری اڈہ اور شاہدرہ کے علاقوں میں کارروائی کی اور سینکڑوں لٹر غیرمعیاری شربت قبضے میں لے کر نالے میں بہاتے ہوئے چھے سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ فوڈ اتھارٹی نے راوی ٹاؤن کے علاقے میں چنے بیچنے والے مشہور ہوٹل پر بھی چھاپہ مارا اور ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر اسے سیل کر دیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ کلثوم نے کہا کہ ہوٹل مالکان کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور ملازمین کے میڈیکل کروانے کے حوالے سے متعدد بار وارننگ دی گئی لیکن ان کی طرف سے کوئی توجہ نہ دیئے جانے پر کارروائی کی گئی۔