Sunday, May 5, 2024

لاہور:ٹریکٹر ٹرالی اور بس میں تصادم سے 7افراد زخمی

لاہور:ٹریکٹر ٹرالی اور بس میں تصادم سے 7افراد زخمی
May 12, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورکے علاقےکینال ویو سوسائٹی کے قریب بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کےباعث سات افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔حادثے میں زخمی ہونےوالےتمام افرادکوجناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کینال ویو سوسائٹی کے قریب بس اور اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں زبردست تصادم ہوا ہے۔ بس اور ٹریکٹرٹرالی کے تصادم سے سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ تصادم میں بس کو شدید نقصان پہنچاہے جبکہ اس کی ایک سائیڈ کی سیٹیں اور انجن تک سب تباہ ہوگیا جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔