Wednesday, April 24, 2024

لاہور،وزیراعظم کے حکم پر داتادربار سمیت 5جگہوں پر عارضی مسافر خانے قائم

لاہور،وزیراعظم کے حکم پر داتادربار سمیت 5جگہوں پر عارضی مسافر خانے قائم
November 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) بے گھر افراد کو آخر کار عارضی گھر مل ہی گئے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے لاہور میں داتا دربار سمیت پانچ مختلف جگہوں پر عارضی مسافر خانے قائم کر دئیے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق لاہور میں پانچ عارضی مسافر خانے بنا دئیے گئے  جہاں مسافروں کو تین وقت کا کھانا اور بستر مہیا کیے جائے گے۔داتا دربار مسافر خانے کے انچارج  شاہد کا کہنا تھا کہ یہ ستر بستروں کا مسافر خانہ ہے  جس میں لاہور سے باہر کے لوگ قیام کرسکیں گے۔ دوردراز سے آئے مزدور مسافروں  کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اچھا اقدام ہے۔ داتا دربار کے علاوہ اسٹیشن،ٹھوکرنیازبیگ،فروٹ منڈی اور لاری اڈہ میں بھی عارضی مسافر خانے تیار کروائے گئے ہیں،اس کےعلاوہ مستقل مسافر خانے بھی زیرتعمیرہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے فٹ پاتھوں پر سونے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی۔ پشاور میں تین نئے شیلٹر ہومز بنانے کی بھی منظوری  دے دی گئی جب کہ  بند اور غیر فعال شیلٹر ہاؤس بھی بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔