Saturday, May 11, 2024

لاہور،وزیراعظم کی آمد پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا زمان پارک احتجاج

لاہور،وزیراعظم کی آمد پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا زمان پارک احتجاج
September 23, 2018
لاہور ( 92 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین زمان پارک کے باہر دن بھر احتجاج کرتے رہے  جس سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی، مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی رہی۔ وزیراعظم عمران خان کی آمد کے موقع پرنجی  ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین  پلے کارڈ اٹھائے اپنے مطالباب کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین نے عمران خان کے گھرکے باہرلگے خاردارتاربھی ہٹادیئے، احتجاج کرنے والےپولیس کوزبردستی ہٹاکرگھرکے اندرجانے کی کوشش کرتے رہے۔ مظاہرین نےوزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر کینال روڈ کوٹریفک کے لئے بند کردیا،شام کے وقت انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا تاہم اعلان کرتے گئے کہ ہماری شکایات کاازالہ نہ ہوا تو آئندہ بھی وزیراعظم کی لاہور آمد پر زمان پارک کا رخ کریں گے۔