Thursday, April 25, 2024

لاہور،وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقاتیں ، 100روزہ پلان پر غور

لاہور،وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقاتیں ، 100روزہ پلان پر غور
September 23, 2018
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور نے  وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں ۔ ایل ڈی اے میں ریکارڈ جلنے کے واقعات  کا  وزیراعظم عمران خان نےنوٹس لےلیا ، آتشزدگی کی تحقیقات کیلئےجےآئی ٹی بنانے کی ہدایت  دے دی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام بڑے پراجیکٹس کا آڈٹ کرایا جائے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا ،  وزیر اعظم نے ایل ڈی اے کا ریکارڈ جلنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کافیصلہ کیا ۔  عمران خان نےپنجاب  حکومت کو جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات جاری  کیں۔ اجلاس سے خطاب میں عمران  خان نے کہا کہ عوام  کوموجودہ حکومت سے بے شمارتوقعات ہیں ،انہوں  نے ہدایت کہ وزرا اپنے محکموں کاجائزہ لیں،وزرا کے لئے کوئی چھٹی نہیں۔ وزیراعظم کامزید کہناتھا عوام کوعلم ہونا چاہئے کہ ماضی کی حکومتوں نے کتنا قرضہ لیا ؟، اوراس قرض پرکتنا سود اداکیا جارہاہے ، عوام کو بتائیں کہ کس طرح غریب عوام کے پیسے پر حکمران شاہانہ زندگیاں گزارتے تھے  ۔ وزیراعظم نے تمام بڑے پراجیکٹس کاآڈٹ کرانے کی ہدایت کی ،انہوں نے اڑتالیس گھنٹے میں بلدیاتی نظام کوحتمی شکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعظم کو پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سو دن کے ایجنڈے پر اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی ۔