Tuesday, April 16, 2024

لاہور:نجی کالج میں سائنسی نمائش ،طالبات نے توانائی بحران کے ماڈل پیش کئے

لاہور:نجی کالج میں سائنسی نمائش ،طالبات نے توانائی بحران کے ماڈل پیش کئے
January 11, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے نجی کالج میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے توانائی کے بحران سے بچنے کے لیئے مختلف ماڈلز بنائے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے کوئین میری کالج میں منعقد کی گئی نمائش میں طالبات نے اپنی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور توانائی کے بحران سے بچنے کے لیئے مختلف سائنسی ماڈلز بھی تیار کیئے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ ایسی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے آنے والے دنوں میں لوڈشیڈنگ جیسے بحران سے بچا جا سکے گا۔ نمائش میں آنے والے شرکاءنے طالبات کی محنت کو خوب سراہا۔