Friday, April 19, 2024

لاہورمیں پیرامیڈیکل اسٹاف کاوزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کےسامنےدھرناجاری

لاہورمیں پیرامیڈیکل اسٹاف کاوزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کےسامنےدھرناجاری
April 20, 2015
لاہور(92نیوز)لاہورمیں اسپتالوں کے پیرا میڈیکل سٹاف کا سیون کلب وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک جینا مرنا یہیں ہوگا۔ مال روڈ سیون کلب پر پنجاب بھر کے پیرا میڈیکل سٹاف کے دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے اسپتالوں میں بائیکاٹ کا حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوا مجبور ہوکر دھرنا دے رہے ہیں چار سال گزرنے کے باوجود سروس سٹرکچرپر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ مظاہرین کاکہنا ہے کہ سالہا سال سے ڈیلی ویجز اور ایڈہاک پر ملازمت کرنے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ متعدد کی عمریں اسی پیشے میں خدمت گزاری کرتے ہوئے گزر گئیں مگر ملازمت پکی نہیں ہوسکی۔ پیرامیڈیکل الائنس کا کہنا ہے کہ وہ استحصال نہیں ہونے دیں گے جب تک انھیں انکا حق نہیں ملتا دھرنا جاری رکھیں گے۔