Sunday, September 8, 2024

لاہورمیں ٹھنڈی ہواؤں اور ہلکی بونداباندی نے سردی میں اضافہ کر دیا

لاہورمیں ٹھنڈی ہواؤں اور ہلکی بونداباندی نے سردی میں اضافہ کر دیا
January 12, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی  دارالحکومت لاہور میں ٹھنڈی ہوائوں اور ہلکی بوندا باندی نےسردی میں اضافہ کیا تو لاہورئیے خوشی سے جھوم اٹھے  کہتےہیں کہ سردی کامزہ تواب آئیگا۔ تفصیلات کےمطابق کالے بادل ،ٹھنڈی ہوا اور ہلکی ہلکی برستی برکھا رت نے ایک بار پھر سردی کا مزہ دوبالا کردیا ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھانے لوگوں نےتفریح گاہوں کارخ کیااوردوستوں کےساتھ خوب موج مستی کرتےنظرآٗے۔ شہریوں کا کہناتھا کہ موسم سرمااس بارسرد ہی نہ ہوا پورا دسمبر اور جنوری کا پہلا ہفتہ بارش کے انتظار میں گزرا شکر ہے کہ ٹھنڈی ہوا نے سردی کے احساس کو اجاگر کیا ہے ،اب اسکا بھرپورلطف اٹھائینگے۔ پارکوں میں کوئی اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھومتا تو کوئی بچوں کو سیر کراتا نظر آیا سب ہی سہانے موسم میں مسرور دکھائی دئیے۔ موسم خوشگوار ہوتے ہی زندہ دلان لاہور اس سے بھرپور لطف اندوز ہونے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔