Friday, May 10, 2024

لاہورمیں جشن عید میلادالنبیﷺ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا

لاہورمیں جشن عید میلادالنبیﷺ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا
October 30, 2020
لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہورمیں جشن عید میلادالنبیﷺ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا، دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، ریلوے اسٹیشن سے داتا دربار تک مرکزی جلوس نکالا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں جشنِ میلاد پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں جشن عید میلادالنبیﷺ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا، دن کا آغاز محفوظ شہید گیریژن میں اکیس توپوں کی سلامی دے کر کیا گیا۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،اس موقع پر اللہ اکبر کی صدائیں بھی بلند ہوتی رہیں۔ جامع مسجد انوار مدینہ  کے زیر اہتمام12 ربیع الاول کی مناسب سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس لاہورریلوے اسٹیشن سے ہوتا ہوا داتا دربار پر جا کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جلوس کے موقع پر بینڈ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فلوٹس کو خوبصورتی سے سجایاگیا، جوہرٹاؤن میں تاجروں نےناشتے کااہتمام کیا اور درود پاک کاورد کرتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔ شیرشاہ کالونی میں بھی عاشقان رسولﷺ نے ریلی نکالی ،ریلی کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں، چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی  انجمن میلاد مصطفیٰ کے زیر انتظام  شاہدرہ موڑ پر مرکزی جلوس میں شریک ہوئے۔ شہر کے بیشتر مقامات پر لنگر اور نذرونیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔