Sunday, September 8, 2024

لاہور:میلہ چراغاں کا آج سے آغاز،لاہورمیں مقامی تعطیل ہوگی

لاہور:میلہ چراغاں کا آج سے آغاز،لاہورمیں مقامی تعطیل ہوگی
March 26, 2016
لاہور(92نیوز)پنجابی کے شہرہ آفاق شاعراور روحانی شخصیت حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس  کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہےمیلہ چراغاں کے موقع پر آج لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق عظیم صوفی شاعر  حضرت شاہ حسین کے عرس کی تقریبات آج سے لاہورمیں شروع ہوں گی۔ 1538ء میں اندرون لاہور میں پیدا ہونے والے درویش صفت شاہ حسین کی شاعری میں ان کا باطن کھلتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ دنیا ایک کھیل کے سوا کچھ نہیں۔ مادھو لال حسین کے نام پر سجنے والے میلہ چراغاں میں ان کے مزار پر آنے والے عقیدت مند دعائیں مانگتے اورمنتیں مانتے ہیں۔ لاہور میں برس ہا برس تک درویشانہ محفلیں آباد کرنے کے بعد یہ درویش 61 سال کی عمر میں 1599ء میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔