Friday, April 26, 2024

لاہور،مالکن نے 9سالہ ملازمہ کا جسم استری سے جلا دیا

لاہور،مالکن نے 9سالہ ملازمہ کا جسم استری سے جلا دیا
October 27, 2018
لاہور (92 نیوز) گھروں میں ملازم ننھی بچیوں پرتشددکے واقعات کم نہ ہوسکے،لاہور میں مالکن نے نوسالہ ملازمہ کاجسم استری اور گرم پانی سے جلاڈالا ۔ متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ  کمزوری یا بیماری کے باعث کام میں سستی ہوجائے تومالکن استری سے جسم داغ دیتی ہے، 92 نیوز کی خبرپرپولیس حکام حرکت میں آگئے۔ لاہورکے علاقے چائنہ سکیم میں حنانامی خاتون نے ننھی ملازمہ کووحشیانہ انداز میں اذیت دی ہے ، مالکن نے نوسالہ ملازمہ  سمیرا کاجسم استری اور گرم پانی ڈال کاجلا ڈالا۔ زخمی بچی سہمی سہمی اور خائف نظرآئی۔سمیرانے 92 نیوز کوبتایا کہ  بخار ہونے اور کام نہ کرسکنے پر مالکن گرم استری اور گرم پانی سے اس کے جسم کوجلاتی ہے۔ بچی سے ہمدردی کرنے والی خواتین کہتی ہیں انہیں بچی قابل رحم حالت میں ملی،  92 نیوز پر خبرنشرہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز  کی ہدایت پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر متاثرہ بچی اورتشددکرنے والی خاتون کو تحویل میں لے لیا،بچی کامیڈیکولیگل کروانے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔