Friday, April 26, 2024

لاہور،لیڈی ٹریفک وارڈن نے ہیلمٹ بیچنے والے کوتھپڑماردیا

لاہور،لیڈی ٹریفک وارڈن نے ہیلمٹ بیچنے والے کوتھپڑماردیا
September 26, 2018
لاہور(92 نیوز)خاتون ٹریفک پولیس اہلکار نے  لاہور میکلور روڈ پر ہیلمٹ بیچنے والے نوجوان کو سرعام تھپڑ رسید کردیا جبکہ دیگر افراد کو دھکے دیے جبکہ  ہیلمٹ گاڑی میں ڈال کر خاتون ٹریفک اہلکار موقع سے غائب ہو گئیں۔ ٹریفک پولیس کی  جانب سے شہریوں کے ساتھ نرمی اور عزت کے ساتھ پیش آنے کے سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، میکلوڈ روڈ لاہور پر خاتون ٹریفک انسپکٹر نے ہیلمٹ بیچنے والے نوجوان کو بیچ سڑک پر تھپڑ دے مارا جس کا قصور صرف ہیلمٹ بیچنا تھا۔ خاتون اہلکار نے نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ دیگر افراد کو دھکے بھی دیئے اور بعدازاں دکانداروں کے بارہا روکنے کے باوجود تمام ہیلمٹ اپنی گاڑی میں ڈال کر وہاں  سے رفو چکر ہو گئیں ۔ میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی سٹی ٹریفک آفیسر لیاقت علی ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے  ایس پی سردار محمد آصف خان سے واقعے کی فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی اور خاتون انسپکٹر کیخلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی بھی کرادی۔