Sunday, September 8, 2024

لاہور:لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا میٹرو ٹریک پر دھرنا

لاہور:لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا میٹرو ٹریک پر دھرنا
July 2, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے راوی روڈ  میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں کا پارہ چڑھ گیا ۔ شدید گرمی کے بے زارشہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میٹرو ٹریک پر دھرنا دے دیا ۔ شہریوں کے میٹرو ٹرین پر دھرنے کے دوران میٹروبس سروس معطل ہوگئی جبکہ راوی روڈ پر ٹریفک بھی شدید جام ہوگئی ۔ دوسری طرف پشاور میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔مشتعل افراد نے چارسدہ روڈ بلاک کر دی ۔ چارسدہ روڈ کے بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔