Friday, March 29, 2024

لاہور،فیصل آباد اور نارووال سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش

لاہور،فیصل آباد اور نارووال سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش
June 10, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور، فیصل آباداور نارووال سمیت کئی شہروں میں آندھی اور بارش ہوئی۔ سائن بورڈ اور چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 13زخمی، بجلی کی فراہمی بھی متاثرہوئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور،فیصل آباد، نارووال اور گوجرانوالا سمیت کئی شہروں میں تیز آندھی جبکہ بعض علاقوں میں بارش بھی ہوئی ۔ طوفان بادو باراں سے کئی سائن بورڈ، دیواریں اور چھتیں گر گئیں،جس سےایک شخص جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔