Tuesday, April 23, 2024

لاہور:فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

لاہور:فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
January 9, 2017

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ گنجان آباد علاقے کے باعث امدادی ٹیمیں بروقت متاثرہ عمارت تک نہ پہنچ سکیں شہری اپنی مدد آپ کےتحت  آگ بجھاتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق لکشمی چوک میں واقع فرنیچر کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا لوگوں نےابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کےتحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے اور آگ پھیلتی گئی۔اردگرد کی عمارتوں کی چھتوں پرموجود شہری بالٹیوں میں پانی بھربھرکرآگ بجھانے کی کوشش کرتے رہےتنگ گلیوں کے باعث امدادی ٹیموں کو متاثرہ عمارت تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ فائربریگیڈ اور ایمبولینس سمیت بارہ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملحقہ عمارتوں کو خالی کرا لیا۔اڑهائی گهنٹے جاری رہنے والی امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔