Thursday, April 25, 2024

لاہور:غیرت کے نام پر دو پریمی بےدردی سے قتل

لاہور:غیرت کے نام پر دو پریمی بےدردی سے قتل
May 12, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں باپ نے غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار کر کے بیٹی کو آشنا سمیت قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق چوہنگ کی رہائشی بائیس سالہ اقراءکے پتوکی کے طاہر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب طاہر اقراءسے ملنے اس کے گھر آیا تو لڑکی کے والد غلام رسول نے کلہاڑیوں کے وار کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ ملزم غلام رسول، اسکی اہلیہ زاہدہ بی بی اور بیٹے تصور حسین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران دوہرے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔