Thursday, April 25, 2024

لاہور:ضلعی انتظامیہ نے کاہنہ نومیں قبرستان کیلئے سو  کنال ا راضی حاصل کرلی

لاہور:ضلعی انتظامیہ نے کاہنہ نومیں قبرستان کیلئے سو  کنال ا راضی حاصل کرلی
June 27, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں قبرستانوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کاہنہ نو میں سو کنال رقبہ حاصل کرلیا گیا ہے ،نئے قبرستان کی تعمیر کا کام جولائی سے شروع ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ  لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں سو کنال رقبہ  پر قبرستان کی تعیمر جولائی میں شروع کریگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق قبرستان میں غسل اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے مناسب جگہ کی تعمیر اور قبروں کا سائز اور ڈیزائن ایک جیسا رکھنے کے لیے بھی اقدامات کئے جائینگے۔ دوسری جانب میتوں کو قبرستان پہنچانے کیلئے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے سپیشل گاڑیوں کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔