Saturday, April 27, 2024

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی
May 20, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بارش کے بعد آج پھر سورج نے آگ برسانا شروع کر دی جس کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ تر شہروں میں موسم صاف اور گرم رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 اور کم سے کم 29 رہنے کا امکان ہے۔ ملتان اور جنوبی پنجاب میں بھی آج آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔ آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہا ٹ، راولپنڈی ڈویژن،فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔