Thursday, May 2, 2024

لاہورسمیت پنجاب کے16 اضلاع میں خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل

لاہورسمیت پنجاب کے16 اضلاع میں خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل
March 17, 2017
لاہور(92نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے 16 اضلاع میں خانہ شماری  کاپہلےمرحلہ مکمل ہو گیا جبکہ ٹیموں نےمقررہ اوقات کے بعد بھی کام جاری رکھا مردم شماری کا باقاعدہ  آغاز ہفتہ کی صبح سے ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق کمشنر لاہور ڈویژن سمیت بعض اضلاع کے حکام کی جانب سے کی گئی درخواست پرکمشنر مردم شماری پنجاب  نے خانہ شماری کی ٹیموں کے ورکنگ اوقات میں اضافہ کر دیا،جس کے بعد رات گئے تک  گلی ،محلوں ،بازاروں میں خانہ شماری کا کام جاری رہا۔ لاہور میں اہم عمارتوں پر لگائے گئے نمبرز بھی 92 نیوز نے حاصل کر لئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کو 001۔ ش،   90 شاہراہ قائد اعظم کو 002۔ش، شہباز شریف کی ماڈل ٹائون  والی رہائش گاہ کو 006۔ش،  گورنر ہائوس کو 105۔ ش، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی عمرہ کو  215۔ش اور آئی جی پنجاب پولیس کے دفتر کو 1056۔ش نمبر لگایا گیا ہے ۔ ہفتہ کے روز گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور وزیر اعظم  محمد نواز شریف مردم شماری ٹیمو ں کو  معلومات فراہم کر کے مردم شماری کے فارم فل کروائیں گے۔