Monday, September 16, 2024

لاہور،سعدرفیق اور سلمان رفیق طلبی کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے

لاہور،سعدرفیق اور سلمان رفیق طلبی کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے
March 22, 2018

لاہور ( 92 نیوز) طلبی کے باوجود خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق نیب کے سامنے پیش نہ ہو سکے ۔ نیب نے اگلی تاریخ دے دی ۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔نیب نے پیراگون سٹی اسکینڈل میں خواجہ سعدرفیق کو طلب کر رکھا تھا۔

دوسری جانب ایزگارڈ نائن اور ایگری ٹیک پر اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن کے الزامات پر  امریکا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نیب آفس لاہور پیش ہو گئے ۔

نیب لاہور نے امریکہ کےلئے  نامزدسفیر علی جہانگیر صدیقی کو 40ارب روپے سے زائد کی انسائیڈ ٹریڈنگ کے الزمات پر طلب کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق تین رکنی تفتیشی ٹیم نے  علی جہانگیر صدیقی سے انکی دوکمپنیوں ایز  گارڈ اور ایگری ٹیگ لمیٹڈ کے شیئرز حکومتی اداروں کو مہگنے داموں فروخت کرنے کے حوالے سے سوالات کئے ۔

نیب ذرائع کے مطابق  علی جہانگیر صدیقی نے اپنی کمپنی کے شیئرز کی ویلیو11روپے ہونے کے باجود حکومتی اداروں کو 35روپے میں فروخت کیے ،جس سے حکومت کو 40ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے  ایس ای سی پی سے موصول ہونے وا لی تفتیشی رپورٹ کے بعد علی جہانگیر صدیقی کو طلب کیا تھا جس کی منظوری چیئرمین نیب نے دی۔