Thursday, April 25, 2024

لاہور،حمزہ شہبازشریف کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام،جہاز سے آف لوڈ کردیاگیا

لاہور،حمزہ شہبازشریف کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام،جہاز سے آف لوڈ کردیاگیا
December 11, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف  کی بیرون  ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام ہو گئی ، ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور ائیرپورٹ پر جہاز سے آف لوڈ کردیا۔ نیب کے ملزم حمزہ شہباز شریف قطر ائیر ویز کی پرواز سے براستہ دوحہ لندن جا رہے تھے  کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے جہاز سے آف لوڈ کر دیا ۔ ایف آئی اے حکام نےحمزہ شہباز شریف کو لاہور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کرنے کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق نیب میں حمزہ شہبازکے خلاف مقدمات چل رہے ہیں، نیب نے جودستاویزات  مانگی تھیں وہ فراہم نہیں کی گئیں۔ حمزہ شہباز کو کیس اور دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے روکاگیا۔ حمزہ شہباز کے خلاف صاف پانی کمپنی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ، اُن پر دباؤ ڈال کرٹھیکے دلوانے اورچینوٹ شوگرملز کی سڑک پر سرکاری وسائل لگانے کابھی الزام ہے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے بھی حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ادھر ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو آف لوڈ نہیں کیا گیا ،امیگریشن کاؤنٹر سے واپس بھیجا گیا،حمزہ شہباز کو بتایا گیا ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے۔