Thursday, April 25, 2024

لاہور:جنرل اسپتال میں آتشزدگی، میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا

لاہور:جنرل اسپتال میں آتشزدگی، میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا
January 4, 2017

لاہور (92نیوز) لاہور کے جنرل اسپتال میں آتشزدگی پر میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سلمان کی ہدایت پر میڈیا کو کوریج سے روکا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے جنرل اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں لگی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے لئے روانہ ہو گئیں۔ تہہ خانے میں لگی آگ سے ہرطرف دھواں بھر گیا۔

جنرل اسپتال میں آگ لگنے کے بعد عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھاتے رہے۔ واقعے کی اطلاع پر جب میڈیا وہاں پہنچا تو انہیں کوریج سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سلمان کی ہدایت پر میڈیا کو کوریج سے روکا گیا۔ اس موقع پر اسپتال کے گیٹ بند کر دئیے گئے اور کیمرہ مینوں کو بھی باہر روک دیا گیا۔