Thursday, April 18, 2024

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
April 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز )جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ  لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ۔ مقدمے میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، مقدمہ پولیس کانسٹیبل آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمہ میں  دہشت گردی، اقدام قتل اور املاک کو نقصان کی دفعات  شامل کی گئی ہیں ۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ، ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ حساس اداروں کے 3 ارکان اور پنجاب فرانزک لیب کا نمائندہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔