Friday, March 29, 2024

لاہور،جاتی امرا محل کی تعمیر پر اخراجات کا ریفرنس سرد خانے کی نذر

لاہور،جاتی امرا محل کی تعمیر پر اخراجات کا ریفرنس سرد خانے کی نذر
December 12, 2018
لاہور ( 92 نیوز) جاتی امرا محل کی تعمیر پر اخراجات کا ریفرنس سرد خانے کی نذر ہو گیا، نواز شریف اور ان کی والدہ نے ٹیکس ریٹرن میں جاتی امرا کی تعمیر پر اخراجات ظاہر نہ کیے۔ معاملے پر  نیب نے 27 مارچ 2000 کو   احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کیا ۔ ریفرنس کا  معاملہ  2000سے 2014 تک مختلف مراحل سے گزرتا رہا  لیکن کوئی پیشرفت نہ ہو سکی ۔ ایف بی آر کے افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے بھی جان بوجھ کر انتہائی کمزور ڈرافٹ تیار کیا ۔