Friday, April 26, 2024

لاہور،تین منزلہ مکان کی چھت گر گئی ، 6افراد جاں بحق

لاہور،تین منزلہ مکان کی چھت گر گئی ، 6افراد جاں بحق
January 6, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں اندرون دہلی گیٹ کے علاقے میں 3 منزلہ بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی ۔ ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 3 چبوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

اندرون دہلی دروازے میں بوسیدہ مکان زمین بوس ہو گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں کرائے پر رہائش پذیر  5 افراد پر مشتمل پورا کنبہ ملبے تلے دب گیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی کارروائیوں میں  3 بچوں سمیت 6 افراد کو ملبے سے مردہ حالت میں نکال لیا گیا ۔

جان کی بازی ہارنے والوں میں ایک ہی خاندان کے غلام حسین، اسکی اہلیہ مریم، دو بیٹے علی گوہر اور زاہد حیدر اور حادثے کی زد میں آنے والا راہ گیر قدیر اور اسکی 8 سالہ بھتیجی مناحل شامل ہیں ۔