Sunday, May 19, 2024

پنجاب حکومت کا آج صوبے بھر میں اسکول ، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا آج صوبے بھر میں اسکول ، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کا فیصلہ
November 2, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت نے کل صوبے بھر میں اسکول ، کالج اور یونیورسٹیاں  بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور آج بند رہے گی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیراہتمام ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں ۔ ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے مطابق امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیرانتظام انٹر کے 2 اور 3 نومبرکو ہونے والے سپلیمنٹری پیپرز ملتوی کردئیے گئے ہیں ۔ پنجاب حکومت  کے مطابق  ملتوی کئے جانے والے پیپرز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی بھی بند رہے گی ۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا جبکہ  آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن   کے اعلان کے مطابق  تمام پرائیویٹ اسکول موجودہ حالات کے پیش نظر آج بھی بند رہیں گے جبکہ باقی سندھ میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ ادھر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی دو اور تین نومبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں  ،امتحانات کی آئندہ تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ترجمان یونیورسٹی  کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے تمام تعلیمی ادارے دو نومبر کو بند رہیں گے۔ پشاورمیں بھی تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پشاور یونیوسٹی کھلی رہے گی ،تاہم یونیورسٹی کے زیراہتمام اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔ بلوچستان میں بھی صورتحال مختلف نہیں ، حکومتی ذرائع کےمطابق صوبہ بھرمیں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔