Friday, April 19, 2024

لاہور:بےہوشی کا غلط انجکشن لگنے سے7سالہ بچہ جاں بحق،ڈاکٹرگرفتار

لاہور:بےہوشی کا غلط انجکشن لگنے سے7سالہ بچہ جاں بحق،ڈاکٹرگرفتار
July 18, 2015
لاہور(92نیوز)پیسےکی ہوس نےبچےکی جان لےلی،سرکاری اسپتال کےڈاکٹرنےمریض کوپرائیویٹ کلینک میں بلاکرغلط انجکشن لگا دیا جس سے سات سال کا شرجیل جان کی بازی ہار گیا،پولیس نےملزم کوگرفتارکرکےکارروائی شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے سات سالہ شرجیل طارق کا بازو ٹوٹ گیا تو گھر والے اسے میو اسپتال کی ایمرجنسی میں لے گئے۔ تکلیف سےکراہتےبچےکاعلاج کرنےکی بجائےوہاں ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرخالد اعوان نے زخمی شرجیل کو اپنے پرائیویٹ کلینک لے جانے پر مجبور کیا۔ اہلخانہ زخمی شرجیل کو میو اسپتال سے جوہر ٹاﺅن پرائیویٹ کلینک پرلے گئےجہاں آپریشن سے قبل شرجیل کو بیہوشی کا انجکشن دیا گیا تو وہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ڈاکٹر خالد اعوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔