Thursday, March 28, 2024

لاہور:ایکسپوسنٹر میں فیشن ویک،ماڈلز کی کیٹ واک

لاہور:ایکسپوسنٹر میں فیشن ویک،ماڈلز کی کیٹ واک
April 19, 2015
لاہور(92نیوز)لاہورکے ایکسپو سنٹر میں ہونے والے فیشن ویک کے پہلے روز ماڈلز نے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات کی نمائش کے موقع پر کیٹ واک کرکے کی اس رنگا رنگ تقریب  کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہونے والے اس فیشن ویک کے پہلے دن ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک کی جبکہ شائقین کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی اور جدید فیشن سے روشناس ہوئے۔ ماڈلز کا کہنا تھا کہ ہر بدلتا فیشن معاشرے پر اثر انداز ہوتا ہے اور پاکستان میں بھی فیشن اب ایک انڈسٹری کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ مغربی اور مشرقی ملبوسات کو نئے فیشن میں ڈھال کر جدید ڈیزائن سے آراستہ لباس  زیب تن کر کے ماڈلز ریمپ پر واک کرتی ہوئی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔