Monday, May 20, 2024

لاہور:ایک روزہ لٹریری فیسٹیول میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کی شرکت

لاہور:ایک روزہ لٹریری فیسٹیول میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کی شرکت
February 25, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت میں جاری ایک روزہ لٹریری فیسٹیول میں پاکستان اوردنیا بھر سے  ادبی ،سماجی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔  فیسٹیول میں  نامور پاکستانی اور غیرملکی مصنفین کی کتابوں کی نمائش  بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل  میں ایک روزہ لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے دانشوروں سمیت  دس ممالک کے مندوبین  نے بھی شرکت کی فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات سے  پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوتا ہے۔  فیسٹیول میں پیپلز پارٹی کی ناہید خان اور صفدر عباسی نے بھی شرکت کی  اور لٹریری فیسٹیول کے انعقادکو خوش آئند قرار دیا۔ لٹریری فیسٹیول ادب سے تعلق سے رکھنے والی شخصیات کی ایک بڑی تقریب ہےجسےسیکورٹی خدشات کے باعث ایک دن  تک محدود کردیا گیا۔