Wednesday, April 24, 2024

لاہور،ایک خاتون کے تین شوہر ہونے کے دعویدار سامنے آگئے

لاہور،ایک خاتون کے تین شوہر ہونے کے دعویدار سامنے آگئے
April 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں ایک خاتون کے تین  شوہر ہونے کے دعویدار سامنے آگئے ۔ سیالکوٹ اور گجرات میں شادی کے نام پر لوٹنے والا گروہ سر گرم ہے ۔خالد ، صابر اور عاطف لاکھوں روپے لٹانے کے باوجود بیوی کی تلاش میں در بدر ہیں ، تینوں متاثرین اپنی فریاد لے کر لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔ شادی کے نام پر لوٹنے والے گروہ نےخاتون کے نکاح پرنکاح کرادیئے اورپھر گڑبڑسامنے آئی تو شوہرہونے کے تین دعوے دار عدالت پہنچ گئے ، نوسربازگروپ نے لاکھوں روپے بٹورکرخالد ،صابراورعاطف  کانکاح ایک ہی خاتون سے پڑھوادیا۔ تینوں سائلین ایک ہی خاتون کاشوہرہونے کادعویٰ لے کر لاہورہائیکورٹ پہنچ گئے ۔ عدالت میں پہلے دعوے دار خالدنے موقف اختیارکیا کہ صباح سے شادی کی جوتین دن بعد لاکھوں کا زیورلے کررفوچکرہوگئی۔ شوہرہونے کے دوسرے دعوے دار کامؤقف تھامصباح رانی چھ لاکھ روپے لے کر غائب ہوئی  جبکہ تیسرے دعوے دار عاطف کادعویٰ تھا کہ اسے قبول کرنے والی  بھاری مالیت کے زیورات لے کر چند روز میں گھر سے بھاگ گئی۔ تینوں دعوے دار شاکی ہیں کہ ان کی منکوحہ چوتھے خاوندکیساتھ رہ رہی ہے۔ تینوں دعویداروں کی مبینہ بیوی نے اپنے خلاف مقدمے کے اخراج کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی  ہے۔