Friday, April 26, 2024

لاہور،ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا زمان پارک کے باہر احتجاج

لاہور،ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا زمان پارک کے باہر احتجاج
December 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے زمان پارک کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف نعرے بازی کی ۔ وزیر اعظم عمران خان آج دورہ پر لاہور پہنچے ہیں ۔ وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین لاہور میں  وزیر اعظم کی رہائشگاہ زمان پارک کےباہر اکٹھے ہوئے اور سوسائٹی کیخلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے وزیر اعظم سے  انصاف دلانے  کیلئے نعرے بازی کی اور  سوسائٹی مالک کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کی ۔