Friday, April 19, 2024

لاہور،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف رکشہ یونین کا احتجاج

لاہور،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف رکشہ یونین کا احتجاج
August 28, 2018
لاہور( 92 نیوز) ایل پی جی  کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف رکشہ یونین نے پورادن لاہور کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا،مظاہرین نے رکشے جلاکر اپنے شدیدردعمل کااظہارکیا ۔ عوامی رکشہ یونین ایک بار پھر سے سڑکوں پر نکل آئی ،  ایل پی جی قیمتوں کیخلاف لاہور کلمہ چوک میں احتجاج رکشے لگا کر ٹریفک کوبندکردیا ۔مظاہرین نے میٹرو بس سروس کو بھی روک دیا۔ چیئرمین رکشہ یونین مجید غوری نے میڈیا سے گفتگومیں کہا جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتےاحتجاج جاری رکھیں گے ۔ رکشہ یونین کے مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنرسٹی اور اے سی ماڈل ٹاؤن کے کہنے پراحتجاج بدھ گیارہ بجے تک مؤخرکردیا۔ اس سے پہلے رکشہ یونین کے مظاہرین نے ٹھوکرنیاز بیگ اور ابوصابوانٹرچینج پرمظاہرہ کرتے ہوئے رکشوں کوآگ لگادی۔