Thursday, April 25, 2024

لاہور،اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر ریلوے کی جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت

لاہور،اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر ریلوے کی جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت
April 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔ ایاز صادق کا کہنا تھا اعلیٰ عدلیہ کے جج کے گھر پر فائرنگ بہت افسوسناک ہے،ہم بھی منتظر ہیں کہ فائرنگ کرنے والے کیفر کردار تک پہنچ جائیں۔ سعد رفیق کا کہنا تھا آج کا دن اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے، امید ہے کہ ان سازشوں کو سکیورٹی ایجنسیاں ضرور پکڑیں گی۔