Friday, April 26, 2024

لاہور،اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش

لاہور،اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش
April 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور،اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ فیصل آباد میں طوفانی بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ سرگودھا میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہے گا۔ بالائی کے پی کے ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ مظفر آباد، کوٹلی ، راولا کوٹ ، اسلام آباد  ،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں 25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی بے نظیر آباد میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔