Sunday, May 19, 2024

لاہور : ینگ ڈاکٹرز کا پیر کو تمام سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورز بند کرنے کا اعلان

لاہور : ینگ ڈاکٹرز کا پیر کو تمام سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورز بند کرنے کا اعلان
April 24, 2016
لاہور(92نیوز)سرگودھامیں ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعہ کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائی ڈی اے پنجاب نے سوموار کوتمام سرکاری  آؤٹ ڈور بند کرنے کا اعلان کردیا،ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر مظہر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی لیگی کارکنوں نے سرگودھاہسپتال میں ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے لیگی کارکنوں نے پولیس کے سامنے تشدد کیا لیکن اہلکاروں نے کچھ نہیں کیا۔ چیئرمین وائی ڈی اے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف انسداددہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کرکے  انہیں گرفتار کیا جائےاگر سوموار صبح آٹھ بجے تک ایسا نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور کو بند کردیا جائے گاچیئرمین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سرگودھا واقعہ کے متعلقہ ایس ایچ او ،ڈی ایس پی اور ڈی پی او کو بھی معطل کیا جائے۔