Monday, September 16, 2024

لاہور: ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا چیئرنگ کراس پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری

لاہور: ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا چیئرنگ کراس پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری
February 9, 2018

لاہور (92 نیوز) دس سال سے مستقل کئے جانے سے محروم محکمہ صحت کے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا چیئرنگ کراس پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

لاہور کا چیرنگ کراس ایک بار پھر دھرنوں اور احتجاج کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ پنجاب کے تین ہزار سرکاری سکولوں میں بطور ہیلتھ اور نیوٹریشن سپروائرز کام کرنےوالوں کا مال روڈ پراحتجاج جاری ہے۔

بینرز اور پلے کارڈز تھامے مظاہرین حکومت کیخلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے عوامی صحت کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے مستقل کرنے کے وعدے وفا نہ ہونے پر وہ سڑکوں پر ہیں اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

چیئرنگ کراس پر احتجاج کے باعث مال روڈ پرٹریفک کی آمدورفت میں مشکلات درپیش ہیں۔