Wednesday, April 24, 2024

لاہور ہارس اینڈ کیٹل شو اپنے اختتامی مراحل میں داخل

لاہور ہارس اینڈ کیٹل شو اپنے اختتامی مراحل میں داخل
March 10, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی رونقیں اختتامی مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آج مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور بہار کے موسم میں ملکی ثقافت کے سب رنگ دیکھے۔ ہارس اینڈ کیٹل شو میں آج پھر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا فنکاروں نے علاقائی رقص پیش کیا،،رینجرز بینڈ اور آرمی کے موٹر سائیکل سواروں کی پرفارمنس سے شہریوں خوب محظوظ ہوئے بارش کے باعث شو میں ہونیوالے کئی ایونٹس کو منسوخ کیا گیا لیکن حسین موسم نے میلے کی خوبصورتی قائم رکھی۔ ملک کے بڑے فیسٹیول میں شمار ہونیوالے ہارس اینڈ کیٹل شو کا دوبارہ انعقاد کئی سالوں بعد کیا گیا شائقین کا کہنا ہے کہ صحت مند تفریح کیلئے اس شو کا باقاعدگی سے انعقاد ضروری ہے۔