Friday, April 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ،غیرشادی شدہ اور بیوہ بیٹی والدین کی ڈبل پنشن کی حقدار قرار

لاہور ہائیکورٹ،غیرشادی شدہ اور بیوہ بیٹی والدین کی ڈبل پنشن کی حقدار قرار
March 5, 2019
لاہور ( 92 نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کے حقوق سے متعلق بڑا فیصلہ دے دیا، عدالت نے غیرشادی شدہ اور بیوہ بیٹی کو والدین کی ڈبل پنشن کاحق دار قرار دیتے ہوئے وزارت خزانہ کا ایک پنشن دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔ غیرشادی شدہ اور بیوہ بیٹی کووالدین کی ڈبل پنشن کی حقدارقراردے دیاگیا،لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس علی باقرنجفی نے رانا اسداللہ خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس علی باقرنجفی نے ریمارکس دیئے کہ بیٹی کو والدین کی پنشن سے محروم رکھنے کے حوالے سے قانون میں کہیں نہیں لکھا ، ملازمت پیشہ بیوی اپنے شوہر کی پنشن لے سکتی ہے تو پھر بیٹی والدین کی پنشن کیوں نہیں لے سکتی۔ لاہور ہائیکورٹ نے مزیدریمارکس دیئے کہ ہمسایہ ملک میں بھی بیٹی والدین کی ڈبل پنشن لینے کی حقدار ہے۔والدین نے اگر ملازمت کی ہے تو انہوں نے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کی۔ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت کے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے بیٹی کو اس کے قانونی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ،بیٹیوں کا بنیادی حق ہے کہ وہ والدین کی پنشن لے سکیں۔ رانا اسداللہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیاتھا کہ محکمہ خزانہ نے 2015میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھاکہ دونوں والدین کے نوکری کرنے کی صورت میں بیٹی صرف ایک پنشن کی حقدار ہوگی۔ عدالت نے وزارت خزانہ کا ایک پنشن دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا۔