Sunday, May 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ،بیوی کے والدین کیساتھ جانے پر شوہر نے زہریلی گولیاں نگل لیں

لاہور ہائیکورٹ،بیوی کے والدین کیساتھ جانے پر شوہر نے زہریلی گولیاں نگل لیں
July 17, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کے والدین کے ساتھ جانے پر شوہر نے زہریلی گولیاں  نگل لیں ، حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاہور کے احتشام کو پسند کی شادی میں ایسا جھٹکا لگا کہ جان کی بازی تک کھیل گیا،نوجوان نے اہلیہ ثوبیہ کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سسرال والوں نے اس کی بیوی کو زبردستی قید میں رکھا ہے،عدالت سے استدعا ہے ثوبیہ کی بازیابی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ کمرہ عدالت میں ثوبیہ نے والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا ، درخواست مسترد ہوتے ہی احتشام دلبرداشتہ ہوگیا اور زہریلی گولیاں نگل لیں،حالت غیر ہونے پر لواحقین فوراً اسے ہسپتال لیکر چلے گئے جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔