Thursday, May 9, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے مریم کی پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے کیخلاف نیب درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے مریم کی پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے کیخلاف نیب درخواست نمٹا دی
March 25, 2021

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے کیخلاف نیب کی درخواست نمٹادی، عدالت نے ریمارکس دیے رینجرز لگائیں یا فوج یہ ریاست کا کام ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ   رینجرز لگائیں یا فوج  یہ ریاست کا کام ہے ، اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ہرشہری کی ذمہ داری ہے قانون کی پاسداری کرے۔

عدالت  کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ  آپ ایسے معاملات میں عدالتوں کو کیوں گھسیٹ رہے ہیں۔